Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں 12 فیصد تحفظات کیلئے دستخطی مہم

عادل آباد میں 12 فیصد تحفظات کیلئے دستخطی مہم

عادل آباد ۔ 20 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے محمدیہ مسجد ( بھکتا پور ) کے روبرو آج کانگریس پارٹی مائناریٹی صدر مسٹر ساجد خان کی قیادت میں 12 فیصد مسلم تحفظات کو فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک دستخطی مہم چلائی گی ۔ جبکہ اس موقعہ پر پارٹی کے دیگر اراکین و قائدین کے علاوہ سینئر قائد و سابق ریاستی وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی بھی موجود تھے ۔ نماز جمعہ میں شرکت کرنے والے سینکڑوں افراد نے جوق در جوق اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اپنی اپنی دستخط کرنے میں قدمی کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان نے چیف منسٹر پر الزام عائد کیا کہ انتخابات کے دوران مسلمانوں سے 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے تیقن کو یکسر نظر انداز کرچکے ہیں۔ چار ماہ کے دوران ریاست ٹاملناڈو کی طرز پر 12 فیصد تحفظات کو عمل میں لانے کے وعدہ کے بناء پر مسلمانوں کے ووٹ کی بناء پر اقتدار حاصل ہوا ۔ 12 فیصد تحفظات فراہم نہ ہونے کے بناء پر ملازمتوں میں مسلم نوجوانوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا  ہے ۔ سدھیر کمیشن کو ٹائم پاس کمیشن قرار دیتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت پر سخت تنقید کیا جبکہ سینئر قائد مسٹر سی رامچندر ریڈی نے اس موقعہ پر آنجہانی چیف منسٹر مسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی کے بناء پر 4 فیصد تحفظات فراہم کئے گئے تھے جس سے ریاست کے افراد استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT