Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں 741 کروڑ روپئے سے سمنٹ فیکٹری کا قیام

عادل آباد میں 741 کروڑ روپئے سے سمنٹ فیکٹری کا قیام

 

ریاستی وزیر جنگلات جوگو رامنا کا جلسہ عام سے خطاب

عادل آباد /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست قیام کے بعد ریاست میں پہلی مرتبہ عادل آباد میں سمنٹ فیکٹری کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ بات ریاستی وزیر جنگلات ماحولیات بی سی ویلفیر مسٹر جوگو رامنا نے ایک عظیم جلسہ کے دوران اپنے خطاب میں بتاتے ہوئے کہا کہ مستقر عادل آباد کے رامائی یاپل گوڑہ مواضعات میں 747 ایکر اراضی پر 741 کروڑ روپیوں کے صرفہ سے سمنٹ فیاکٹری کا قیام عمل میںلایا جارہا ہے ۔ جس کی اجازت ریاستی حکومت اور CCL سے حاصل کی جاچکی ہے ۔ سمنٹ فیکٹری کیلئے 1572.99 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے ۔ اس فیاکٹری کا قیام اندرون تین سال مکمل کرتے ہوئے دو ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ سمنٹ فیاکٹری سے یومیہ تین ہزار میٹرک ٹن سمنٹ پیداوار ہوگی ۔ جس سے سمنٹ فیاکٹری کو 200 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی ۔ مسٹر جوگو رامنا نے کہا کہ سمنٹ فیاکٹری کے احاطہ میں 25 میگاواٹ برقی پیداوار پلانٹ کا بھی قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں عادل آباد ای ٹی آئی ٹیکنیکل کالج کا بھی قیام عمل میں لانے منصوبہ بند کوشش جاری ہے ۔ اس موقع پر موصوف نے مرحوم مسٹر مسعود احمد خورشید رکن اسمبلی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی کاوشوں کی بناء پر عادل آباد میں سمنٹ فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کو تلگو دیشم دور میں بند کردیا گیا ۔ ریاستی وزیر نے حکومت کی جانب سے جاری مختلف اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عادل آباد حلقہ اسمبلی میں سڑکوں کی تعمیر ، نالیوں کی تعمیر و دیگر تعمیراتی کاموں کیلئے 40 ہزار کروڑ روپئے صرف کے جارہے ہیں جبکہ عادل آبادمجلس بلدیہ حدود میں 100 کروڑ روپئیوں سے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کام جاری ہیں ۔ ضلع عادل آباد کو مثالی ضلع بنانے کیلئے آئندہ دس سال تک ٹی آر ایس حکومت کی ریاست میں برقراری کیلئے عوام سے تعاون کی خواہش کی ۔قبل از جماعت اسلامی کے تحت مسٹر شفیع اللہ خان ، چیمبر آف کامرس صدر مسٹر جگدیش اگروال SC کمیٹی سے مسٹر مدھو بالکر ، جمعیت العلماء مقامی صدر مولانا ابوبکر کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی جلسہ سے مخاطب تھے ۔ عادل آباد میں سمنٹ فیکٹری منظوری کے بعد پہلی مرتبہ مسٹر جوگو رامنا کی مستقر عادل آباد میں آمد پر سینکڑوں افراد کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کرتے ہوئے موصوف کی بکثرت شال پوشی گلپوشی کا سلسلہ زائد از دو گھنٹہ برقرار رہا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ شریمتی آر منیشا ، مسرس یونس اکبانی ، سراج قادری ، محمد وقارالدین ایڈوکیٹ ، ظہیر حقانی ، سلیم پاشاہ ، محمد ظہورالدین ، عروج خان ایڈوکیٹ ، مولانا حافظ منظور احمد ، مولانا محمد اسلم کے علاوہ آٹو ٹرالی یونین ، آٹو ڈرائیورس یونین ، لاری ڈرائیورس یونین ، فروٹ مرچنٹس سے تعلق رکھنے والے افراد ایم پی ٹی سی ، زی پی ٹی سی ، سرپنچ Jainad ، Bela منڈل جات ، حوالا گرام پنچایت سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جلسہ کی کارروائی ٹاون کمیٹی صدر مسٹر سید ساجد الدین نے چلائی ۔

TOPPOPULARRECENT