Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد پر ’’ زندگی بعد الموت ‘‘ کے عنوان پر بین مذہبی مطالعہ

عادل آباد پر ’’ زندگی بعد الموت ‘‘ کے عنوان پر بین مذہبی مطالعہ

عادل آباد۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد جماعت اسلامی کی جانب سے برادران وطن میں اسلام کی دعوت پہنچانے کی خاطر ایک بین مذہبی مکالمہ بعنوان ’’ زندگی بعد موت ‘‘ 31جنوری بروز اتوار شام 6:30بجے مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن TNGOS ہوم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں بین مذہبی مکالمہ ہندو مذہب اور کرسچین نمائندے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ مسٹر غوث الرحمان اسلامک اسکالر اسلامی نقطہ نظر پیش کریں گے۔ یہ بات مسٹر عتیق الرحمن امیر مقامی جماعت اسلامی نے بتائی اور اس موقع پر’ زندگی بعد موت ‘ جلسہ عام کے تعلق سے طباعت کردہ پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر مسرس عتیق الرحمن، سید شراج الدین، محمد امجد علی، ضیاء الحق، شفیع اللہ خان، عبدالسلام پاریکھ، عبدالرحیم پاریکھ، محمد آصف خان، ڈاکٹر نصیر احمد، سیف اللہ خان، سرتاج احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT