Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد کے شعراء کیلئے اطلاع

عادل آباد کے شعراء کیلئے اطلاع

عادل آباد۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر محمد کلیم محی الدین اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج عادل آباد کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب بی اے ‘ بی کام ‘ بی ایس سی کے طلبہ ’’ ضلع عادل آباد کے اردو شعر اور ان کے حالات زندگی‘‘ کے عنوان پر ان ہی کے زیر نگرانی پراجکٹ ورک انجام دے رہے ہیں ۔ چند شعراء کے حالات دستیاب ہوئے ہیں اور بہت سے شعراء کے حالات حاصل ہونا لازمی ہے ۔ اس لئے ضلع عادل آباد کے تمام شعراء سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے حالات زندگی ‘ منتخب اشعار‘ غزلیں ‘ مطبوعہ کلام ہو تو اس کا ایک نسخہ براہ کرم کالج کے پتہ پر روانہ کریں ۔ پتہ گورنمنٹ ڈگری کالج (M) شانتی نگر عادل آباد TS ‘ 504001 ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9030729153 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT