Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عادل آباد میں درجہ حرارت 5ڈگری

عادل آباد میں درجہ حرارت 5ڈگری

حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ، ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ 5 دن تک سرد موسم برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ساحلی آندھرا میں ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ رائلسیما اور ساحلی آندھراپردیش میں بھی ایک یا دو مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کافی کم رہے گا۔ اننت پور اور آروگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 15 ڈگری سلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کافی کم رہا۔ عادل آباد میں موسم انتہائی سرد ہے جہاں اقل ترین درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں شہروں میں سرد موسم کے باعث گرم ملبوسات کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT