Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / عادل رشید کا منفرد ریکارڈ‘100 رنز کے بعد 5 وکٹیں

عادل رشید کا منفرد ریکارڈ‘100 رنز کے بعد 5 وکٹیں

ابوظہبی ۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی ٹسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے انگلش لیگ اسپنر عادل رشید نے اپنا پہلا مقابلہ اس لحاظ سے یادگار بنا لیا کہ وہ اولین ٹسٹ کے دوران ایک اننگز میں 100 سے زائد رنز دینے کے بعد دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے واحد بولر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے 1970ء کے برسبین ٹسٹ میں انگلینڈ کے کین شٹل ورتھ ہی ایسے بولر تھے جنہوں نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کیخلاف 81 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کی لیکن دوسری اننگز میں پانچ وکٹیںحاصل کئے۔ مجموعی طور پر عادل رشید نویں بولر ہیں جنہوں نے پہلے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا حالانکہ وہ پہلی اننگز میں ناکام رہے۔اس نوعیت کا آخری واقعہ 1996ء کے کولکتہ ٹسٹ میں پیش آیا تھا جب ہندوستان کیخلاف لانس کلوسنر نے پہلی اننگز میں ناکامی کے بعد 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 60  برس کے طویل عرصے میں عادل رشید کے علاوہ پیٹر سچ، نک کک اور فل ایڈمنڈز ہی ایسے انگلش اسپنرز ہیں جنہوں نے اولین ٹسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 56 سال میں یہ پہلا موقع ہیکہ کسی انگلش لیگ اسپنر نے اتنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستان کے شعیب ملک ایک اننگز میں ڈبل سنچری کے بعد اگلی اننگز میں صفر کی بدقسمتی کا شکار ہونے والے چھٹے عالمی ور دوسرے پاکستانی بیٹسمین بنے کیونکہ اس سے پہلے یہ واقعہ صرف امتیاز احمد کیساتھ پیش آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT