عادی سارقین کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد۔یکم ستمبر ، ( سیاست نیوز) عابڈز پولیس نے عادی سارقین کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے نقد رقم برآمد کرلی۔ انسپکٹر عابڈز پولیس اسٹیشن کے روی کمار نے بتایا کہ 35 سالہ محمد وحید پاشاہ اور اس کا ساتھی 30 سالہ جی کمار عادی سارقین ہیں اور انہیں سابق میں پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 اگسٹ کی شام دوشی برادرس سنیٹری شاپ واقع ترپ بازار کے پروپرائٹر اشوک دوشی اور ان کے ایک ملازم ہیمنت کے کیش باکس سے 5 لاکھ کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے تھے۔
پولیس عابڈز نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر خفیہ اطلاعات کی مدد سے سارقین کی نشاندہی کرنے کے بعد وحید پاشاہ اور جی کمار کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے4لاکھ 80 ہزار نقد رقم برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔