Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق اور خاتون پاکٹ مار گرفتار

عادی سارق اور خاتون پاکٹ مار گرفتار

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ پولیس کی کرائم ٹیم نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک عادی سارق اور ایک پاکٹ مار خاتون جو پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کررہی ہے کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور نے بتایا کہ 60 سالہ عبدالوحید خان ساکن پھول باغ جہاں نما گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کا درج شدہ مجرم ( سی ڈی سی ) ہے ، اس نے محمد عبدالعزیز جو لیک ویو بنجارہ فنکشن ہال شادی میں شرکت کیلئے اپنے مکان کومقفول کرکے آئے تھے مذکورہ سارق نے ان کے مکان میں داخل ہوکر 15 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ اسی طرح ایس آر نگر پولیس کی کرائم پارٹی نے پاکٹ مار خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 8.6 مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ 27 سالہ پی ارچنا جو پوسٹ گریجویٹ کی طالبہ ہے آر ٹی سی بسوں میں پاسنجر کی بھیس میں سوار ہوکر دیگر پاسنجرس کے ہینڈ بیگس سے رقومات اور طلائی زیورات وغیرہ کا سرقہ کیا کرتی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار پاکٹ مار خاتون عثمانیہ یونیورسٹی میں نفسیات میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کر رہی ہے اور اس کا باپ ایک سرکاری ٹیچر بھی ہے ۔ پولیس نے اس خاتون کے قبضہ سے 2 لاکھ 60 ہزار مالیتی مسروقہ طلائی زیورات حاصل کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT