عادی سارق گرفتار، مسروقہ مال ضبط

   


حیدرآباد ۔ کاچی گوڑہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 35 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء اور نقد رقم کو ضبط کرلیا ہے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شکایت کے اندرون 12 گھنٹے کاچی گوڑہ پولیس نے سارق 25 سالہ نندا کساراجو عرف راجو عرف نندا کو گرفتار کرلیا جو باغ لنگم پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ سات سال قبل نندا اپنے آبائی مقام مشرقی گوداوری سے حیدرآباد منتقل ہوا۔ گذشتہ روز کاچی گوڑہ کے ایک مکان میں سرقہ کی واردات انجام دی ۔ نقلی چابی کے ذریعہ دروازہ کھول کر الماریوں سے اس نے سرقہ کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 35 تولہ سونا ، 65 تولہ چاندی کی اشیاء اور دیڑھ لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ کاچی گوڑہ انسپکٹر حبیب اللہ کی نگرانی میں پولیس کاچی گوڑہ نے اندرون 12 گھنٹے اس سارق کو حفیظ پیٹ علاقہ سے گرفتار کرلیا۔