Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار،4 لاکھ مالیتی سامان برآمد

عادی سارق گرفتار،4 لاکھ مالیتی سامان برآمد

حیدرآباد ۔ /10 جنوری (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 4 لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیا ۔ انسپکٹر لنگر حوض مسٹر ایم اے جاوید نے بتایا کہ 25 سالہ عادی سارق کے کرشنا ساکن پرشانت نگر لنگر حوض نے جاریہ سال /7 جنوری کو کمار نائیک کی موٹر سائیکل کا سرقہ کرلیا تھا اور اس سلسلے میں لنگر حوض پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ آج صبح 11 بجے پٹرولنگ پارٹی نے کرشنا کو مشتبہ حالت میں مسروقہ موٹر سائیکل پر گزرنے کے دوران اسے حراست میں لے لیا اور تفتیش پر اس نے سرقہ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے نارسنگی علاقہ میں ہیرو ہونڈا موٹر سائیکل کا سرقہ کیا تھا جبکہ حیدر شاہ کورٹ علاقہ میں جاریہ سال جنوری میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 4 لاکھ مالیتی طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT