Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتارمسروقہ رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد

عادی سارق گرفتارمسروقہ رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد

حیدرآباد ۔ /17 نومبر (سیاست نیوز) ماریڈ پلی پولیس نے عادی سارق  کو گرفتار کرلیا جو اے ٹی ایم کارڈ کا سرقہ کرکے نقد رقم حاصل کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ اے رویندر ساکن بوساریڈی گوڑہ ویسٹ ماریڈ پلی میں /19 اکٹوبر کو جوبلی بس اسٹیشن کے قریب واقع بینک آف بڑودہ کے اے ٹی ایم میں داخل ہوکر وہاں پر موجود شریمتی انجلی دیوی کے اے ٹی ایم کارڈ کا سرقہ کرلیا اور بعد ازاں اس نے 22 ہزار روپئے رقم حاصل کرلی ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں رویندر نے جاریہ سال /30 جولائی کو ضلع محبوب نگر میں ایم لنگم نامی ڈرائیور کے اے ٹی ایم کارڈ کا سرقہ کرلیا اور اے ٹی ایم مشین سے 3 ہزار روپئے حاصل کرلئے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رویندر کی شناخت کرلی اور اسے گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ رویندر سدی پیٹ علاقہ میں بھی اسی قسم کی وارداتیں انجام دے چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT