Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، مسروقہ زیورات ، موٹر سائیکل و دیگر اشیاء ضبط

عادی سارق گرفتار ، مسروقہ زیورات ، موٹر سائیکل و دیگر اشیاء ضبط

ملزم سرقہ کی کئی وارداتوں میں ملوث ، ڈی سی پی نارتھ زون پرکاش ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) گوپالا پورم پولیس نے ایک عادی مجرم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات ، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون مسٹر پرکاش ریڈی نے بتایا کہ 40 سالہ حسین خان ساکن وینکٹادری ٹاؤن شپ چودھری گوڑہ ضلع رنگاریڈی ایک عادی مجرم ہے اور اس نے سابق میں طلائی چین کی رہزنی ، قفل شکنی کے ذریعہ مکانات میں سرقہ اور موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں بھی ملوث ہے ۔2007  ء میں حسین خان کو نلہ کنٹہ پولیس کی جانب سے درج کئے گئے سرقہ کے مقدمہ میں دو ماہ کی سزاء ہوئی تھی لیکن جیل سے رہا نہ ہونے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا اور وارداتوں میں ملوث ہونے لگا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار مجرم اکثر خواتین کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اڑالیا کرتا تھا ۔ نارتھ زون ڈی سی پی پارٹی کے عہدیداروں نے حسین خان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 10 تولے مسروقہ طلائی زیورات ، 6 تولے چاندی ، کار اور ایک موٹر سائیکل جس کی مالیت 7 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT