Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، مسروقہ زیورات ضبط

عادی سارق گرفتار ، مسروقہ زیورات ضبط

چلکل گوڑہ پولیس کی کارروائی ، ملزم پر ماضی میں بھی کئی مقدمات
حیدرآباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) چلکل گوڑہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 4 لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی وینکٹیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے ۔ 2013 ء میں وینکٹیش کو پہلی مرتبہ ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اسے حیدرآباد و سائبر آباد پولیس نے 19 سے زیادہ سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سارق دن کے اوقات مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے رات کے اوقات انہیں نشانہ بناکر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ /7 اپریل کو پولیس کی تلاشی مہم کے دوران مشیرآباد چوراہے پر پی وینکٹیش کو مشتبہ حالت میں حراست میں لیا گیا ۔ تفتیش کے دوران اس نے 4 سرقوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 20 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے اور مسروقہ مال خریدنے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT