Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ،437 گرام طلائی زیورات برآمد

عادی سارق گرفتار ،437 گرام طلائی زیورات برآمد

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایسٹ زون پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اس کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ 30 سالہ ٹی سرینواس متوطن ضلع میدک جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہے علاقہ نلہ کنٹہ ، سعیدآباد ، ملک پیٹ کے علاوہ سائبر آباد کے  علاقے کیسرا اور دیگر مقامات پر مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا کرتا تھا اور وہاں سے قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرینواس 2006 ء سے 50 سے زائد سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ نلہ کنٹہ کرائم اسٹاف کی مدد سے عادی سارق سرینواس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 437 گرام طلائی زیورات اور 500 گرام چاندی برآمد کرلی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT