Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار

عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے 10 لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس اے وینکٹیشورراؤ نے بتایا کہ 26سالہ اے مدن کمار عرف مدھو جس کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع چتور سے ہے نے 6 نومبر سال 2015 کو خانگی اسکول کی ٹیچر ڈی ہرینی ساکن شیخ پیٹ منی کونڈہ کے مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا۔ گولکنڈہ پولیس کی ٹیم نے مدن کمار کو گرفتار کرنے میںکامیابی حاصل کرلی اور اس کی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ عادی سارق علاقہ گولکنڈہ کے علاوہ بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، ایس آر نگر، بیگم پیٹ اور شہر کے دیگر مقامات پر پیش آئے سرقہ وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے عادی سارق کے قبضہ سے 30 تولے طلائی زیورات برآمد کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT