Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار

عادی سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : میر پیٹ پولیس نے ایک عادی سار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ساڑھے چار لاکھ روپئے مالیتی اشیاء بشمول 150 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ شیخ یسین کو پولیس نے جلیل گوڑہ علاقہ میں گرفتار کرلیا ۔ گرفتار عادی سارق نرمل منڈل جگتیال کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو مالی پریشانیوں اور ضروریات زندگی اور ہوٹل کی کمائی سے ضروریات کی عدم تکمیل کے سبب سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا ۔ سال 2007 سے یسین نے اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا اور سرور نگر ، کوکٹ پلی ، میاں پور ، ایل بی نگر ، ناچارم ، چندر نگر پولیس کی کارروائیوں میں گرفتاری کے بعد جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے ۔ باوجود اس کے اس نے سرقہ کی اپنی عادت نہیں بدلی ۔ رات اور دن کے اوقات مکانوں میں سرقہ کرنا اس کی عادت بن گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT