Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / عازمین حج کو دھوکہ دینے پر کنڑا اداکارہ گرفتار

عازمین حج کو دھوکہ دینے پر کنڑا اداکارہ گرفتار

وڈوڈرہ ، 9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کنڑا اداکارہ ماریہ سوسیج جس نے ماضی میں ممبئی کے ایک دولت مند نیراج گروور کے قتل کیس میں جیل کی سزا کاٹی ہے ، پولیس نے اسے وڈوڈرہ میں عازمین حج کو 2.68 کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ اگرچہ ماریہ نے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری داخل کی تھی لیکن چہارشنبہ کو یہ عرضی مسترد کردی گئی ۔ احمد آباد کرائم برانچ نے اطلاع دی ہے کہ 35 سالہ اداکارہ کو اس کی قیامگاہ واقع میسور، کرناٹک سے مقامی پولیس نے گرفتار کر کے وڈوڈرا پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT