Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / عازمین حج کیلئے ٹھنڈک فراہم کرنے والی اسمارٹ چھتری

عازمین حج کیلئے ٹھنڈک فراہم کرنے والی اسمارٹ چھتری

ریاض ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) موسم گرما کے دوران حج اور عمرہ کی ادائی کے لیے حجاز مقدس آنے والے مسلمانوں کو سخت دھوپ کی زحمت بھی اٹھانا پڑتی ہے مگر سعودی عرب اور فلسطینی نوجوان سائنسدانوں نے اس مشکل کا حل بھی نکال لیا ہے۔ ایک سعودی طالب علم اور فلسطینی طالبہ نے اسمارٹ چھتری تیار کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ شمسی توانائی پر چارج ہونے والی چھتری نہ صرف سایہ فراہم کرے گی بلکہ باقاعدہ ٹھنڈک اور رات کی تاریکی میں روشنی بھی پہنچائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حسب ضرورت وہ دوسرے لوگوں سے رابطے کا کام بھی دے گی۔ سعودی اور فلسطینی نوجوان ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی تیار کردہ اسمارٹ چھتری نہ صرف حجاج ومتعمرین کو حج وعمرہ کے ارکان کی ادائی کے دوران ٹھنڈک مہیا کرے گی بلکہ دنیا بھر میں ان کی اس کاوش بڑے پیمانے پر پسند کیا جائے گا۔ اسمارٹ چھتری کے بانی سعودی شہری کامل بدوی اور اس کی معاون فلسطینی دو شیزہ منال دندیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسمارٹ چھتری کا تصور حجاج کرام کو گرمی میں ٹھنڈک کی سہولت کی فراہمی کے نظریے سے کیا۔ بدوی کا کہنا ہے کہ وہ بچین ہی سے سوچتے آ رہے تھے کہ انہیں حجاج کرام کو سخت گرمی سے بچانے کے لیے کوئی ایسی منفرد ایجاد کرنی چاہیے۔ آخر کار انہوں نے ایک ایسی چھتری کی تیاری پر سوچنا شروع کیا جو خود کار طریقے سے شمسی توانائی سے طاقت حاصل کرنے کے بعد اوڑھنے والے کو سایہ ہی نہیں بلکہ ٹھنڈک بھی مہیا کرے۔ آخر کار منال دنیس کی معاونت سے انہوں نے من چاہی اسمارٹ چھتری تیار کرلی۔

TOPPOPULARRECENT