Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی آج آخری دن

عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی آج آخری دن

حیدرآباد ۔10جولائی ( پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ دونوں شہروں کے علاوہ ضلع رنگاریڈی کے عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کا کیمپ حج ہاؤز نامپلی و پرنسیس اسریٰ ہاسپٹل چارمینار میں جاری ہے ۔ کل 11جولائی ٹیکہ اندازی کیمپ کا آخری دن ہوگا ۔ کور نمبر 6001 سے لیکر آخری کور نمبر کے عازمین اس سہولت سے استفادہ کریں ۔ اس کے علاوہ ویٹنگ لسٹ اور محرم کوٹہ کے عازمین بھی ٹیکے لے لیں ۔ اب تک جن عازمین نے ٹیکے نہیں لئے ہیں وہ ان دو مقامات میں اپنی سہولت کے لحاظ سے کسی بھی جگہ ٹیکے لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیمپ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفس حیدرآباد اور پرنسیس اسریٰ ہاسپٹل چارمینار کے اشتراک سے منظم کیا جا رہا ہے ۔ حج ہاؤز میں ٹیکہ اندازی کے اوقات 11 بجے دن تا 4 بجے شام اور پرنسیس اسریٰ ہاسپٹل میں 2بجے دن تا 5بجے شام جاری رہیں گے ۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی نے بتایا کہ آج دونوں مقامات پر عازمین کی کثیر تعداد نے ٹیکہ اندازی کی سہولت سے استفادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکے کافی قیمتی ہوتے ہیں اور تمام عازمین کیلئے بیحد ضروری ہیں ۔ اس سے کئی بیماریوں خصوصاً گردن توڑ بخار و پولیو سے بچاؤ ہوتا ہے ۔ 70سال سے زائد عمر کے حاجیوں کو ایک خصوصی ٹیکہ زائد دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین اپنے ساتھ کور نمبر کی رسید اور رقمی ادائیگی کی رسید ضرور ساتھ لائیں ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT