Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / عازمین حج کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ سیکوریٹی اسکواڈ میں خواتین شامل

عازمین حج کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ سیکوریٹی اسکواڈ میں خواتین شامل

دبئی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں دْنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 1,705,181 عازمین پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس بار حج کے موقع پر گذشتہ برس کی نسبت 30 فی صد اضافہ متوقع ہے۔’العربیہ‘ کی کیمرہ ٹیم نے مسجد حرام اور مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین حج کا جائزہ لیا ہے۔ اس دوران سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے بری، بحری اور فضائی راستے کھلے ہیں۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کے لیے تمام انتظامات بالخصوص سیکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس بار عازمین حج کی سیکیورٹی پر پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ حجاج سے براہ راست رابطے کے لیے چھ زبانوں کے ماہرین بھی مقررکیے گئے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT