Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کی خدمت کے لیے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی تعیناتی

عازمین حج کی خدمت کے لیے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی تعیناتی

وزارت خارجہ میں پولیس و نیم فوجی اداروں کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو ترجیح : پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ ، حکومت ہند نے مرکزی و ریاستی سرکاری محکموں ، عوامی شعبہ کے اداروں اور خود اختیار اداروں میں برسر خذمت مستقل مسلم ملازمین سے حج 2016 کے دوران ایلوپیتھک ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کی حیثیت سے عازمین حج کی خدمات انجام دینے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ منتخب امیدواروں کی قونصل جنرل ہندوستان ، جدہ ، سعودی عربیہ کے پاس دو تا تین ماہ کی مدت کے لیے تعیناتی عمل میں آئے گی ۔ امیدواروں کا انتخاب ان کی قابلیت اور ان کے تجربہ کی بنیاد پر ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید بتایا کہ محکمہ پولیس اور نیم فوجی فورسیس میں خدمات انجام دینے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقعہ سے استفادہ کرتے ہوئے جلد از جلد درخواستیں داخل کریں ۔ اہل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن 15 فروری 2016 تک ویب سائٹhajmea.nic.in/haj داخل کرسکتے ہیں ۔ اس طرح داخل کی گئی درخواست کی ایک ہارڈ کاپی تمام ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے اس پر متعلقہ عہدیدار مجاز کی منظوری حاصل کرنے کے بعد اسے 14 مارچ تک مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کریں ۔۔
Under Secretary (Haj), Ministry of External Affairs, Room No 304, Indian Society of International Law, V K Krishna Menon Bhawan, 9, Bhagwan Das Road, New Delhi-110001.
انہوں نے کہا کہ طبی اور نیم طبی عملہ کے انتخاب کے لیے وزارت خارجہ ، نئی دہلی میں انٹرویو ہوگا اور جو امیدوار منتخب ہوجائیں تو ان کو سلیکشن لیٹر وصول ہونے کے بعد فوری سرکاری پاسپورٹ بنوالینا چاہئے ۔ دیگر تفصیلات اور اہلیت کے اصول وغیرہ ویب سائٹ mea.gov.in ، hajcommittee.gov.in اور hajmea.nic.in/haj پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔عارضی ، پارٹ ٹائم ، کنٹراکٹ اور ایڈہاک ملازمین تعیناتی کے اہل نہیں ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT