Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کی رشتہ دار کے نماز جنازہ میں شرکت، حج کمیٹی سے پولیس رکھشک گاڑی کا انتظام

عازمین حج کی رشتہ دار کے نماز جنازہ میں شرکت، حج کمیٹی سے پولیس رکھشک گاڑی کا انتظام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی نے دو عازمین حج کے لئے پولیس رکھشک گاڑی کا انتظام کرتے ہوئے رشتہ دار کی نماز جنازہ میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔ ظفر روڈ یاقوت پورہ ساکن 41 سالہ محمد عثمان اپنے تین رشتہ داروں کے ساتھ سفر حج کیلئے روانہ ہوئے ۔ ان کی فلائیٹ آج سہ پہر 3 بجکر 25 منٹ پر تھی ۔ آج صبح محمد عثمان کے بھائی کا اچانک انتقال ہوگیا۔ محمد عثمان کے کور میں تین افراد تھے۔ انہوں نے حج کمیٹی سے خواہش کی کہ وہ بعد نماز ظہر بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ہی حج ہاؤز آسکتے ہیں لہذا کوئی متبادل انتظام کیا جائے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے چاروں عازمین کے تمام ضروری امور کی حج ہاؤز میں تکمیل کردی اور ان کے ٹکٹ ، بورڈنگ پاس اور کرنسی عہدیداروں کے ذریعہ حج ٹرمنل ایرپورٹ روانہ کردیا۔ حکومت کے مشیر اقلیتی امور اے کے خاں نے پولیس عہدیداروں سے ربط قائم کرتے ہوئے ایک رکھشک گاڑی کا انتظام کیا جس کے ذریعہ نماز جنازہ کے بعد چاروں عازمین کو ایرپورٹ پہنچایا گیا۔ اس طرح حج کمیٹی کے تعاون سے چاروں عازمین مقررہ فلائیٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT