Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ، تمام ریاستوں کو فائدہ

عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ، تمام ریاستوں کو فائدہ

نئی دہلی، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کی طرف سے ہندوستان سے حج پر جانے والے عازمین کے کوٹے میں اضافہ کئے جانے کا تقریباً تمام ریاستوں کو فائدہ پہنچا ہے اور ریاستوں سے اس سال جانے والے عازمین حج کے کوٹہ میں بڑااضافہ کر دیا گیا ہے ۔حج کوٹے میں اضافے سے متعلق مختلف ریاستوں کو 9 مارچ 2017 کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔ 14 مارچ سے قرعہ اندازی کے ذریعہ عازمین حج کے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا۔سعودی عرب کی حکومت نے حج 2017کے لئے ہندوستان کے کوٹے میں 34,500 کا اضافہ کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں اس سال 11جنوری کو سعودی عرب کے جدہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) و پارلیمانی امور مختار عباس نقوی اور سعودی عرب کے حج اور عمرہ سے متعلق وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے دو معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ کئی سال کے بعد ہندوستانی عازمین حج کے کوٹے میں اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے ۔ حج 2016 میں پورے ہندوستان کے 21 مراکز سے تقریباً 99,903 عازمین نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کی سعادت حاصل کی جبکہ تقریباً 36 ہزار عازمین نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کیا ۔واضح رہے کہ حج 2017 کے لئے سعودی عرب کی طرف سے کوٹے میں کئے گئے اضافہ کے بعداس سال حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے 1,25,025عازمین سفر حج پر جائیں گے جبکہ 45,000 عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ اس طرح اس سال جملہ 1,70,025ہندوستانی عازمین سفر حج پر جائیں گے ۔عازمین کے کوٹے میں اضافہ کا تمام ریاستوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ سال 2016 میں گجرات کا حج کوٹہ 7044تھا جو اس سال بڑھ کر10,877 ہو گیا ہے ۔ اتر پردیش کا کوٹہ 21,828سے بڑھ کر 29,017ہو گیا۔  ہریانہ کا کوٹہ 1011 سے 1343 کر دیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر کا حج کوٹہ 6359 سے بڑھا کر 7960 کردیا گیا۔ کرناٹک کا کوٹہ 4477سے بڑھا کر 5951کردیا گیا ۔ اسی طرح مہاراشٹرا سے گزشتہ سال کے 7357عازمین سفر حج پر گئے تھے جس میں اضافے کے بعد اس بار 9780عازمین سفر حج پر جائیں گے ۔ ٹامل ناڈو کا کوٹہ 2399سے بڑھ کر 3189 ہو گیاہے ۔ مغربی بنگال کا کوٹہ 8905 سے بڑھ کر 9940 ہو گیا ہے ۔

 

یوگانڈا کیساتھ مسلسل تعاون برقرار
نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا ہے کہ ہندوستان یوگانڈا کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کا پابند عہد ہے تاکہ مشرقی افریقی ملک کے ترقیاتی مقاصد کی تکمیل ہوجائے۔ وزیراعظم یوگانڈا روہاکنا روگونڈا کا آج یہاں راشٹراپتی بھون میں استقبال کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہاکہ ہندوستانی کمپنیاں بھی یوگانڈا کے تیل شعبہ میں حصہ لینے کی مشتاق ہیں۔ روگونڈا یہاں سی آئی آئی ۔ اگزم بینک اجلاس میں حصہ لینے آئے ہیں۔ صدر نے کہاکہ ہندوستان اُن کی موجودگی اور اُن کے رول کی قدر کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT