Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / عازمین کو آب ِزم زم رہائش گاہوں پرمہیا کیا جائیگا

عازمین کو آب ِزم زم رہائش گاہوں پرمہیا کیا جائیگا

ریاض۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے عازمین کو مکہ مکرمہ میں قیام کے پورے عرصے کے دوران آبِ زم زم ان کی رہائش گاہوں پر مہیا کیا جائے گا۔سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کو آبِ ِ زم زم کی فراہمی ایک مقدس فریضہ ہے اسے حاجیوں کی رہائش گاہوں پر مہیاکرنے کا مقصد مسجد الحرام میں آب ِ زم زم بھرنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک مارکیٹ میں آب ِزم زم کی فروخت کا بھی سد باب کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ آبِ زم زم بلا معاوضہ اورمفت مہیا کیاجائے گا تاہم حاجیوں کی رہائش گاہوں تک پہنچانے کے لیے حاجیوں سے اس کی ٹرانسپورٹیشن کے معمولی اخراجات وصول کیے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT