Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین کو 23 اپریل تک حج مصارف کی قسط اور پاسپورٹ جمع کروانے کا مشورہ

عازمین کو 23 اپریل تک حج مصارف کی قسط اور پاسپورٹ جمع کروانے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے تمام منتخب عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہ حج مصارف کی پہلی قسط کے طور پر فی کس مبلغ 81,000 روپئے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے علاوہ یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں 23 اپریل تک جمع کروادیں اور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنا اصل پاسپورٹ ، ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفیکٹ بھی 23 اپریل سے قبل دفتر ریاستی حج کمیٹی میں جمع کروادیں ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفیکٹ کا مقررہ نمونہ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو درخواست فارم کے جوبک لیٹ سربراہ کئے گئے ہیں ان میں موجود ہے اور صرف اسی کی فوٹو کاپی کروا کے ڈاکٹر سے سرٹیفیکٹ پہلے ہی جمع کروادیا ہو تو وہ اب صرف بینک چالان کی رسید اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفیکٹ جمع کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے تمام منتخب عازمین حج کے کور کے صدر کو اس تعلق سے اطلاع بھی دے دی گئی ہے ۔ تمام عازمین حج کو چاہئے کہ وہ رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنر ، ایم بی بی ایس یا گورنمنٹ ڈاکٹر سے اپنا میڈیکل اگزام کروالیں اور مقررہ نمونہ کے مطابق میڈیکل اسکریننگ اور میڈیکل فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل کرلیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب عازمین حج 81,000 روپئے کی رقم حج کمیٹی کی ویب سائٹ hajcommittee.gov.in پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں یا پھر وہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں حج کمیٹی کے اکاونٹ نمبر 32175020010 FEE TYPE-25 میں یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاونٹ نمبر 318702010406009 (Haj Account) میں کسی بھی ایسی برانچ میں جہاں کور بینکنگ کی سہولت موجود ہو جمع کروائیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ دوسری قسط کی رقم کا تعین اور اعلان بعد میں کیا جائے گا اور عازمین کے منتخب کردہ زمرہ یعنی گرین یا عزیزیہ کے مطابق ان کو دوسری قسط کی رقم جمع کرنی ہوگی ۔ پہلی قسط کی رقم تمام عازمین کے لیے ایک ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT