Saturday , March 25 2017
Home / جرائم و حادثات / عاشق کی بے وفائی معشوقہ کی خودکشی

عاشق کی بے وفائی معشوقہ کی خودکشی

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکام عاشق کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ رینوکا جو ڈگری کی طالبہ تھی ۔ ایدولہ آبادی علاقہ کے ساکن مہادیو کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ یہ طالبہ ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی اور دونوں میں کافی عرصہ سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق رینوکا کو گذشتہ دنوں اس بات کا علم ہوا کہ اس کا عاشق کسی اور لڑکی سے شادی کرنے والا ہے ۔ اس بات سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ لڑکی نے زائد مقدار میں نیند کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT