Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / عاشورہ پر اعزاداری میں بچوں کونہ شریک کرنے کاحکم

عاشورہ پر اعزاداری میں بچوں کونہ شریک کرنے کاحکم

ممبئی 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ نے آج ممبئی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ امسال عاشورہ کے موقع پرنکلنے والے ماتمی جلوس میں شریک کمسن بچوں کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہ دی جائے اور نہ اعزاداری میں بچے زخمی ہوں اور نہ ہی انہیں ایذا پہنچے۔ عدالت نے کہاکہ مذہبی رسومات کے دوران غافل نہیں ہوناچاہئے اور ایک توازن رکھنے کی ضرورت ہے ۔اور اس طرح کے ماحول میں بچوں کوروکا نہیں جاسکتا۔بامبے ہائی کورٹ نے جنوبی ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ماتمی جلوس کی نگرانی کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بچے اعزاداری میں شریک نہ ہوں۔عاشورہ ستمبر میں ہے ۔کربلا میں نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حسین ؓ کی شہادت کی یاد میں عاشورہ منایاجاتاہے ۔ایک عرضداشت پرسماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو شیعہ فرقہ کے نمائندوں سے ملاقات کی بھی ہدایت دی۔پولیس نے مطلع کیاہے کہ فرقے کے نمائندوں نے یقین دلایا ہے کہ امسال بچوں کواسلحہ استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT