Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / عاشورہ کے پیش نظر سرینگر میں دوبارہ کرفیو نافذ

عاشورہ کے پیش نظر سرینگر میں دوبارہ کرفیو نافذ

سرینگر ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوم عاشورہ کے پیش نظر سرینگر کے 11پولیس اسٹیشن حدود میں دوبارہ کرفیو نافذ کیا گیا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لا اینڈ آرڈر کی برقراری اور احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ روایتی محرم جلوس عام طور پر ان علاقوں سے گذرتا ہے لیکن 1990ء میں عسکریت پسندی کے ابھرنے کے بعد سے اس پر امتناع برقرار ہے۔ حکام کا یہ کہنا ہیکہ مذہبی اجتماعات کو علحدگی پسند سیاست کی تشہیر کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس دوران وادی میں آج 94 ویں دن بھی عام زندگی متاثر رہی۔ بدامنی کے سبب اب تک 84 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ مسلسل چوتھے ماہ میں بھی دکانات، تجارتی ادارے، پٹرول پمپس اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکیں بھی سنسان دکھائی دے رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT