Monday , August 21 2017
Home / دنیا / عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف

عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف

بیجنگ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے گروپ 20 سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقی کے شعبے میں مزید سرمایہ خرچ کریں۔ ہفتے کے روز یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جی 20 ممالک کے مرکزی بینکوں کے سربرہان اور وزرائے خزانہ کے اجلاس میں کہی گئی۔ یہ اجلاس جنوب مغربی چینی صوبے چینگ ڈو میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے نتیجے میں عالمی اقتصادیات پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ترکی میں کسی بھی شخص کو شبہ کی بنیاد پر
حراست میں رکھنے کی اجازت
استنبول ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کے تحت کسی بھی شخص کو جرم بتائے بغیر یا بغیر کوئی مقدمہ قائم کئے تیس روز تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد صدر رجب طیب اردغان نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ اس ترک عہدیدار کے مطابق حکومتی احکامات پر ملک میں ایک ہزار سے زائد نجی اسکولوں اور بارہ سو سے زائد تنظمیوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ ادھر ترک نائب وزیراعظم محمت سیمسیک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھتی رہے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT