Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی امن کیلئے جین برادری نے نوکار منتر کا جاپ کیا

عالمی امن کیلئے جین برادری نے نوکار منتر کا جاپ کیا

حیدرآباد 16 جولائی ( این ایس ایس ) جین برادری کے تقریبا 5000 ارکان نے آج عالمی امن کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں 36 لاکھ مرتبہ نو کار منتر کا جاپ کیا گیا ۔ رانی گنج علاقہ میں منعقدہ اس تقریب میںدو گھنٹوں میں 36 لاکھ مرتبہ نو کار منتر کا جاپ ہوا ہے ۔ صدر شری وردھمان استھانک واسی جین شراوک سنگھ سکندرآباد پارس مل ڈونگر وال نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ نوکار منتر کے جاپ کا صبح 8.30 بجے آغاز ہوا اور دو گھنٹوں تک اس کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس منفرد کوشش میں جین برادری کا ادعا ہے کہ اس نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جین برادری کے ارکان نے پوری عقیدت و احترام کے ساتھ عالمی امن کیلئے اس منتر کا جاپ کیا ہے ۔ جین راہب پراوین رشی جی اپادھیائے نے اس پہل کی صدارت کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سارے عمل میں دوسری مذاہب کے ماننے والے بھی تقریبا 100 افراد نے حصہ لیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اسی کوشش کے ایک سلسلہ کے طور پر جین برادری کی جانب سے 17 تا 24 جولائی روزہ رکھنے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT