Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / عالمی امن کیلئے مسلمانوں کی مشترکہ کوشش کی ضرورت : ملالہ

عالمی امن کیلئے مسلمانوں کی مشترکہ کوشش کی ضرورت : ملالہ

دبئی 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلمان اسلام کے حقیقی پیغام پرعمل کرتے ہوئے دنیا میں امن قائم کرنے کی عالمی کوششوں کے ساتھ مشترکہ عمل کریں۔یہ پیغام دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے مسلمانوں کو حالات کے ایک ایسے موڑ پر دیا ہے جب مسلمان دنیا کے قابل لحاظ خطے میں تنازعات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ اسی مہینے 2012 میں ملالہ پر طالبان نے ناکام جان لیوا حملہ کیا تھا۔ گولیاں ان کے سر میں لگی تھیں۔ملالہ نے کل شارجہ میں خواتین کے مستقبل پرایک تقریب سے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ مسلمان اسلام کے حقیقی پیغام کا احترام کریں اورجن جن ملکوں میں وہ رہتے ہیں وہاں امن و استحکام کے قیام کے لیے نوجوان نسل، بالخصوص خواتین کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنائیں۔ ملالہ نے اپنی تقریر میں شام، عراق اور یمن کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اِن تنازعات کا بنیادی شکار مسلمان ہی ہیں۔ ہم اِس خطے میں اپنا مستقبل دیکھنے کے حوالے سے اُس وقت تک بات نہیں کر سکتے جب تک یہاں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا خاتمہ نہ ہو جائے ۔ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ عراقی شہر موصل میں موجود اُن پانچ لاکھ بچوں کے بارے میں سوچنا بند نہیں کر سکتیں جو خطرے میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT