Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / عالمی دولت مندوں کی فہرست میں عظیم پریم جی بھی شامل

عالمی دولت مندوں کی فہرست میں عظیم پریم جی بھی شامل

نیویارک۔12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹکنالوجی دنیا میں سرفہرست 20دولت مندوں میں صرف 2ہندستانی صدرنشین ویپرو عظیم پریم جی اور ایچ سی ایل شنکرنادر شامل ہیں جبکہ فوربس میگزین کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس پہلے مقام پر ہیں ۔ فوربس نے ٹکنالوجی کے شعبہ میں امیر ترین 100افراد کی ایک فہرست تربیت دی ہے جس میں پریم جی کو تیراہوں مقام اور شنکر نادر کو 14واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ فوربس نے بتایا کہ 70سالہ پریم جی کی خلص دولت 17.4 بلین امریکی ڈالر ہے ۔ ان کی براعظم ایشیاء  میں اجارہ داری قائم ہے جبکہ شنکر نادر کی خالص دولت 14.4 بلین امریکی ڈالر ہے جو کہ ایچ سی ایل ٹکنالوجیز کا سافٹ ویر سرویس سے حاصل کی گئی ہے ۔ اس فہرست میں 7خواتین بشمول 21.4بلین ڈالر آمدنی کے ساتھ لارنس پاویل بھی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT