Thursday , May 25 2017
Home / دنیا / عالمی دہشت گردی کا جدول 2016۔ء

عالمی دہشت گردی کا جدول 2016۔ء

واشنگٹن ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ سال ممالک میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 650 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ عالمی سطح پر دولت اسلامیہ اور بوکوحرام دہشت گردوں کو خود ان کی سرزمین پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے دیگر ممالک میں زائد حملے کئے۔ یہ اندازہ عالمی دہشت گردی کے جدول 2016ء سے لگایا جاسکتا ہے جس کے مطابق عالمی سطح پر 2015ء میں دہشت گردی سے ہوئی اموات کی تعداد 29,376 بتائی گئی ہے جو چار سالوں میں پہلی بار 10 فیصد کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں دولت اسلامیہ اور نائجیریا میں بوکوحرام کے خلاف کارروائی نے ان کے ذریعہ کئے جانے والے قتل عام میں ہلاکتوں کی تعداد کو ازخود گھٹادیا۔ 163 ممالک میں دہشت گردی کے اثرات کا جو تجزیہ کیا گیا ہے اس نے دنیا بھر کی 99.7 فیصد آبادی کا احاطہ کیا ہے جس کی درجہ بندی کچھ اس طرح ہے۔ 1۔ عراق، 2۔ افغانستان، 3۔ نائجیریا، 4۔ پاکستان، 5۔ شام، 6۔ یمن، 7۔ صومالیہ، 8 ۔ ہندوستان، 9۔  مصر اور لائبیا۔ لیکن زائد توجہ پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائجیریا اور شام پر مرکوز کی گئی ہے جہاں 2015ء میں  ہوئی تمام اموات میں 72 فیصد اموات دہشت گردی کی وجہ سے ہوئیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT