Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی سطح پر سبقت کیلئے اختراع کو اپنانے طلبہ سے کے ٹی آر کی اپیل

عالمی سطح پر سبقت کیلئے اختراع کو اپنانے طلبہ سے کے ٹی آر کی اپیل

حیدرآباد 24 جولائی (این ایس ایس)

Symbiosis سنٹر فار انٹرپرینئرشپ اینڈ انویشن (SCEI) کے حیدرآباد چیاپٹر کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اختراع کے نئے طریقوں کو اپنائیں اور خود کو عالمی سطح پر مسابقت کے لئے مہارت کا حامل بنائیں بجائے مقامی سطح کے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کمپنیوں اور انڈسٹریز کی تبدیل ہورہی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اختراع کو اپنائیں اور مہارت پیدا کریں۔ یہاں SIU کیمپس کے آغاز کے ساتھ تلنگانہ کے تعلیمی اداروں میں ایک اور اہم ادارہ کا اضافہ ہوا ہے اور ٹاپ کمپنیز ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آرہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT