Friday , July 28 2017
Home / دنیا / عالمی سطح پر ٹرمپ یکاو تنہا ‘ فرزند وداماد کی روس کے حامی وکیل سے ملاقات

عالمی سطح پر ٹرمپ یکاو تنہا ‘ فرزند وداماد کی روس کے حامی وکیل سے ملاقات

واشنگٹن۔9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ G-20چوٹی کانفرنس کے دوران اپنے حلیف ممالک سے کٹ کر الگ تھلگ ہوگیا ہے اور حریف طاقتوں روس اور چین کے سامنے اپنی نتیجہ خیز طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈیو اور چانسلر جرمنی انجیلا مرکل نے دریں اثناء ڈونالڈ ٹرمپ پر ایک اچٹتی نظر ڈالی جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ امریکہ کے حلیف ممالک صدر امریکہ کو نظرانداز کررہے ہیں ۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اُن کی دختر ان کے ساتھ نہ ہوتیں تو وہ کبھی کے اس چوٹی کانفرنس سے واپس ہوگئے ہوتے ۔ دریں اثناء ان کے سب سے بڑے بیٹے اور داماد نے صدارتی انتخابی مہم کے صدرنشین وکیل کے ساتھ ملاقات کی جو روس کی تائید کیلئے شہرت رکھتے ہیں ۔ اس صدارتی انتخابی مہم کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار نامزد ہونے میں کامیاب حاصل کرلی تھی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ صدر امریکہ نے اپنے بڑے فرزند اور اپنے داماد کو اپنے نمائندے کے طور پر روس کے حامی وکیل سے اظہار تشکر کرنے کیلئے روانہ کیا تھا ۔ صدارتی انتخابی مہم کی کمیٹی کے سابق صدرنشین پال مانافورٹ ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر کے بموجب روس کی تائید کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔

ٹرمپ۔ آبے کی
شمالی کوریا پر بات چیت
ہیمبرگ، 9 جولائی (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے جی 20 سربراہ اجلاس سے علاحدہ یہاں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی ہے ۔مسٹر آبے نے مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کل ملاقات میں کہا کہ موجودہ وقت میں شمالی کوریا سمیت ایشیابحر الکاہل کے علاقے میں جس قسم کی سیکورٹی کا ماحول دیکھتا ہوں وہ تیزی سے سنگین ہو رہا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے سلسلے میں بھی تفصیلی بات چیت کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT