Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی سطح کی کمپنیوں کو حیدرآباد میں جگہ کی تلاش

عالمی سطح کی کمپنیوں کو حیدرآباد میں جگہ کی تلاش

سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ، حکومت ریاست کی ہمہ گیر ترقی کی خواہاں
حیدرآباد۔22جون (سیاست نیوز) بین الاقوامی کمپنیوں کی نظریں اب شہر حیدرآباد پر مرکوز ہونے لگی ہیں۔ عالمی سطح کی کمپنیاں حیدرآباد میں اپنے دفاتر کے آغازکیلئے جگہ کی تلاش میں ہیں۔شہر میں موجود خصوصی معاشی زون میں اب جے پی مورگن‘ آئی بی ایم بھی اپنے دفاتر کے آغازکی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ ایپل ‘ گوگل اور امیزان کی جانب سے حیدرآباد میں دفاتر شروع کرنے کے منصوبہ کے اعلان کے ساتھ ہی شہر دیگر بین الاقوامی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے لئے مرکز توجہ بن چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر میں اپنے دفاتر اور شاخوں کے قیام میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے بعض عہدیدار اس خصوص میں عہدیداروں سے رابطہ میں ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش و تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور سے خدمات انجام دے رہی کمپنیاں بھی حیدرآباد میں اپنے دفاتر کھولنے کے سلسلہ میں غور کر رہی ہیں۔ ماہرین کے بموجب شہر حیدرآباد میں دفاتر کے آغازکا مقصد دراصل صارفین سے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حیدرآباد میں اب تک کئی بیرونی کمپنیوں نے اپنے دفاتر قائم کرتے ہوئے کاروبار کو وسعت دی ہے اور بہت جلد شہر کے اطراف بنائے گئے خصوصی معاشی زون میں نئی کمپنیوں کے دفاتر کے آغاز سے حیدرآباد میں انفارمیشن ٹکنالوجی کی صنعتوں میں مزید ترقی کے آثار نمایاں ہو سکتے ہیں۔ جے پی مورگن اور آئی بی ایم جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے دفاتر کے شہر میں آغاز کے امکانات روشن ہوتے نظر آرہے ہیں کیونکہ کمپنی کے نمائندوںکا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کے عہدیداروں اور ذمہ داروں کے مثبت رد عمل سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاست کی ہمہ گیر ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT