Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / عالمی قائدین کا تاریخی معاہدہ ماحولیات کا خیرمقدم

عالمی قائدین کا تاریخی معاہدہ ماحولیات کا خیرمقدم

واشنگٹن / پیرس ۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما کی زیر قیادت عالمی قائدین نے قانونی پابندی والے معاہدہ کا خیرمقدم کیا جس کے بموجب عالمی حدت میں دو ڈگری سلسیس سے بھی کم اضافہ کی قانونی پابندی دنیا کے تمام ممالک پر عائد ہوگی۔ عالمی قائدین نے کہا کہ اس طرح کرہ ارض کی آئندہ نسلوں کے تحفظ کی سمت ایک قدم پیشرفت ہوئی ہے ۔ وائیٹ ہاؤز سے جاری کردہ بیان میں معاہدہ کا خیرمقدم کرنے والے عالمی قائدین میں وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون ‘ چانسلر جرمنی انجیلا مرکل ‘ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون ‘ چین کے خصوصی نمائندہ ژن ہوا ‘ روس کے سفیر برائے ماحولیات ‘ عالمی بینک کے صدر جم ینگ کم ‘ بین الاقوامی مالیتی فنڈ کی منیجنگ ڈائرکٹر کرسٹین لاگارڈ ‘ وزیرخارجہ آسٹریلیا جولی بشپ ‘ یوروپی کمیشن کے صدر ژں کلارڈ جنکروغیرہ شامل تھے ۔ ان تمام قائدین نے اس معاہدہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عالمی حدت میں اضافہ کا انسداد کرکے کرہ ارض کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کردینا دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT