Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی قرآنی مہم میں مکی یا مدنی قاری کی شمولیت کا پیشکش

عالمی قرآنی مہم میں مکی یا مدنی قاری کی شمولیت کا پیشکش

سعودی سفیر السطی سے مولانا پیر نقشبندی کی نئی دہلی میں ملاقات
حیدرآباد 2 جون (پریس نوٹ) سفیر سعودی عرب ہزاکسلینسی سعود ال سطی نے ماہ رمضان المبارک میں گزشتہ 25 سال سے جاریہ ’’عالمی قرآنی و روحانی مہم‘‘ میں مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کے کسی ایک جید قاری قرآن کو اس سال 26 ویں عالمی قرآنی مہم میں شمولیت کا پیشکش کیا ہے۔ اس بات کا انکشاف آج یہاں مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم نے اپنے حالیہ دورہ دہلی کے موقع پر سعودی سفیر سے سفارت خانہ نئی دہلی میں ملاقات کرکے قرآنی مہم کے عظیم مقاصد، پیام قرآنی کو عام کرنا، بندگان الٰہی کو اللہ کا کلام سناکر اللہ کی طرف رجوع کرنا، امن عالم، انسانی بھائی چارگی کے پیغام کے ذریعہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اہل دنیا کو مسلمانوں کے کردار سے واقف کروانا اور ساتھ ہی اُمت واحدہ کے استحکام کے لئے ملی فرض کو ادا کرنے سے متعلق واقف کروایا۔ اس موقع پر مولانا پیر نقشبندی سے مسٹر السطی کو بتایا کہ ہر سال جامعہ ازہر شریف قاہرہ مصر کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی مہمان قراء اس مہم میں حصہ لیتے ہیں۔ اس پر سعودی سفیر نے سعودی قاری کی اس مہم میں شمولیت کا پیشکش کیا جس پر مولانا پیر نقشبندی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے خادم الحرمین و شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اس مہم کے دوران تقسیم کرنے کے لئے قرآن پاک کے ترجموں کی فراہمی پر دعائیہ کلمات ادا کئے۔

TOPPOPULARRECENT