Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی قرآنی وروحانی مہم کاملک بھرمیں آغاز

عالمی قرآنی وروحانی مہم کاملک بھرمیں آغاز

مصرکے 5قراء کی شرکت ‘ سعودی ‘سوڈانی‘ایرانی قاری بھی مدعو۔ مولانا پیر نقشبندی
حیدرآباد:8؍جون(پریس نوٹ )اللہ کے بندوںکواللہ کاکلام سناکراللہ کی طرف رجوع کرنے دورحاضرمیں انتشاری کیفیت میں مخلوق خداکے قلوب میں خلوص ومحبت کے جذبہ کو اجاگرکرتے ہوئے دلوں کوجوڑنے اوردہشت گردی کے خلاف شعوربیداری کے علاوہ امن وبھائی چارگی کے ساتھ قرآن پاک کے عظیم پیغام کوپہنچانے اورداعی اسلام کے دینی فرض کواداکرنے کے مقصد اورامت واحدہ کے استحکام کے لئے  گذشتہ 25سال سے ماہ رمضان المبارک میں چلائی جانے والی عالمی قرآنی روحانی مہم میں اس سال عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ازہرشریف قاہرہ مصر کے ممتازپانچ قراء کرام جن میں شیخ مصطفی عبدالفتح محمدخلیل ‘ شیخ عبدالباسط فوزی اسماعیل‘ شیخ محمدمحمدمحمودالسعید‘ شیخ یوسف اکیل اور شیخ سماء ذین شامل ہیں۔ شرکت کریںگے۔ جبکہ مدینہ منورہ  سعودی عرب‘ سوڈان ‘ اورایران کے قراء کوبھی مدعو کیاگیا ہے۔ اس بات کاانکشاف آ ج یہاں خادم القرآن مولانا پیرسیدشبیرنقشبندی افتخاری محرک عالمی قرآنی روحانی مہم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کیا۔ مولانا پیرنقشبندی نے کہاکہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں شمالی ہندمیں قرانی مہم چلائی جائے گی اور10 رمضان  16؍جون کو قراء کرام کے قافلہ کی حیدرآبادمیں تشریف آوری ہوگی۔ جنہیں گذشتہ 25سال کی روایات کے مطابق حکومت تلنگانہ کی جانب سے ’’سرکاری مہمان ‘‘کے اعزازکے ساتھ استقبال کیا جائے گا۔ اس خصوص میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹرچندراشیکھررائو سے نمائندگی کی گئی ہے۔ شہر حیدرآباد اور اضلاع ، تلنگانہ و کرناٹک کے مختلف پروگرامو ں میں شرکت کریںگے۔

TOPPOPULARRECENT