Thursday , July 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی مشاعرہ کے شعرائے کرام کا دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کا دورہ

عالمی مشاعرہ کے شعرائے کرام کا دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کا دورہ

حیدرآباد۔/13نومبر، ( پریس نوٹ )حیدرآبادمیں انجمن محبان اردو کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی مشاعرہ کے شعرائے کرام جناب نور امروہی امریکہ، ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی امروہہ، جناب افروز عالم کویت، ڈاکٹر مجاہد فراز مرادآباد، جناب شیبان قادری امروہہ، ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی بھوپال نے آج حج ہاوز حیدرآباد میں صدر دفتر اردو اکیڈیمی کا دورہ کیا۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے ان شعرائے کرام کا خیرمقدم کیا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مہمان شعراء کو اردو اکیڈیمی کی سرگرمیوں اور اسکیمات سے واقف کروایا اور اکیڈیمی کی جانب سے شائع کتابوں کے سیٹ حوالے کئے۔ شعرائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر بڑی مسرت ہے کہ ریاست تلنگانہ میں اردو زبان و ادب کا فروغ  ہورہا ہے اور اردو اکیڈیمی کو پروفیسر ایس اے شکور کی صورت میںایک فعال عہدیدار کی خدمات حاصل ہیں۔ شعرائے کرام نے اپنے اس تاثر کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ حکومت تلنگانہ اقلیتوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں اور انہوں نے اقلیتوں کے تعلیمی اور معاشی حالات کو سدھارنے کی طرف کافی توجہ دی ہے۔ اس موقع پر انجمن محبان اردوکے صدر جناب سید مسکین احمد، جناب اسلم فرشوری، اردو اکیڈیمی کے عہدیداران و ارکان عملہ شیخ جعفر، وی کرشنا، عطااللہ خان ، محمد ارشد مبین زبیری، سید رحیم الدین ، ڈاکٹر احتشام الدین خرم، وجاہت النساء، احمد بن اسحاق، جنید اللہ بیگ، رجب علی پاشاہ، اطہر خان، اختر حسین، عبدالذاکر ، اسمعیل جاوید، حیدرولی اللہ و دیگر ارکان عملہ موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT