Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / عالمی معاشی سست روی سے ہندوستان غیر متاثر : جیٹلی

عالمی معاشی سست روی سے ہندوستان غیر متاثر : جیٹلی

سنگاپور ۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ عالمی کسادبازاری اور اس کے دیگر ممالک پر اثرات کے باوجود ہندوستان کافی حد تک محفوظ رہا ۔ انھوں نے سنگاپور چوٹی اجلاس 2015 ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی سست روی کے ہندوستان پر زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوئے اور یہ مثبت پہلو ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان چین کی پراڈکشن تسلسل کا حصہ نہیں ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ اشیائے مائحتاج اور تیل کا ہندوستان کی معیشت پر اثر ہوا لیکن فوری صورتحال پر قابو پالیا گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں اس وقت قیمتوں میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے اور اس کا فائدہ بھی ملک کو ہورہا ہے ۔ انھوں نے بی جے پی زیرقیادت حکومت میں معاشی اصلاحات کی رفتار کے سلسلے میں تشویش کو دور کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تیزی سے پیشرفت کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT