Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / عالمی معیشت کیلئے سنگین بحران تیل کی قیمت میں گراوٹ

عالمی معیشت کیلئے سنگین بحران تیل کی قیمت میں گراوٹ

پیرس ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ کمی کی وجہ ترقی پذیر ممالک کی معیشت چین کی معاشی سست روی سے بھی زیادہ تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی اسٹانڈرڈ اینڈ پور (ایس اینڈ پی) نے کہا کہ چین کے علاوہ دیگر کئی ابھرتی معیشتیں اس وقت پریشان کن حالات سے دوچار ہے۔ ان میں وہ ممالک زیادہ متاثر ہورہے ہیں جو خام اشیاء کی پیداوار میں سرگرم ہیں۔ سرکردہ ایس اینڈ پی کے ماہر معاشیات جین مشل نے آج ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی نے ترقی پذیر ممالک کے صارفین کو خوش کردیا ہے لیکن اب عالمی معیشت کیلئے یہ ایک ’’بری خبر‘‘ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم غیریقینی اور معاشی کمزوری سے گذر رہے ہیں اور یہ صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ جین مشل یوروپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ماہر معاشیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال معاشی سست روی کی وجہ سے برازیل پر سب سے زیادہ منفی اثر پڑا۔ ایس اینڈ ٹی کے عہدیدار نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال سے امریکی مالیاتی پالیسی، چین، اشیائے مایحتاج کی قیمتیں اور معاشی پالیسی کے علاوہ حکمرانی پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ چین کی معاشی ابتری نے دنیا بھر میں مارکٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اس سے بھی زیادہ سنگین ہوتی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT