Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی نمبر ایک ارجنٹینا اور دفاعی چیمپین میکسیکو اولمپک سے باہر

عالمی نمبر ایک ارجنٹینا اور دفاعی چیمپین میکسیکو اولمپک سے باہر

ریوڈی جنیر و۔12 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ریواولمپکس کے مینز فٹ بال ایونٹ کی کوارٹرفائنل کی صف بندی مکمل ہوگئی ہے تاہم  عالمی نمبر ایک ارجنٹینا اور دفاعی چیمپئن میکسیکو حیران کن طور پر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ برازیل نے اس صف میں  اپنی جگہ بنالی ہے۔ کوارٹر فائنل میں برازیل کا کولمبیا، کوریا کا ہنڈراس، نائیجیریا کا ڈنمارک اور پرتگال کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔  پول اے میں برازیل نے ڈنمارک کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے شکست دے دی۔ گبرائیل باربوسا نے 26اور 80ویں منٹ میں دو گولز کئے جبکہ گبرائیل جیسوس اور لوآن نے 40اور 50ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو پہلی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور عراق کے درمیان میچ 1-1سے برابر ہوگیا۔ گروپ بی میں کولمبیا نے نائیجیریا کو 2-0 سے شکست دی۔ کولمبیا کی جانب سے ٹیوفیلوگوٹریز نے چوتھے اور ڈولارن پابون نے 64ویں منٹ میں گول کیا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان نے سویڈن کو 1-0 سے مات دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔جاپان کی جانب سے 65ویں منٹ میں شنیا یاجیما نے گیند کو جال میں پھینکا۔ گروپ سی میں جرمنی نے فجی پر گولز کی بارش کرتے ہوئے 10-0 سے کامیابی حاصل کی۔ نلس پیٹرسن نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گولز کئے۔

TOPPOPULARRECENT