Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی نمبر دو بننے کا اچھا موقع : اظہر علی

عالمی نمبر دو بننے کا اچھا موقع : اظہر علی

شارجہ ، 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہرعلی چاہتے ہیں کہ شارجہ ٹسٹ جیت کر پاکستان آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آجائے۔ اس وقت پاکستان آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز 2-0 سے جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ دوسرے نمبر پر آجائے گی۔ پاکستانی ٹیم دبئی میں دوسرا ٹسٹ 178 رنز سے جیت چکی ہے۔ اظہر نے جو پہلا ٹسٹ ان فٹ ہونے کے سبب اور دوسرا ٹسٹ اپنی ساس کے انتقال کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے تیسرے ٹسٹ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے کیلئے خاصے پرامید ہیں جو اتوار کو شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اظہرنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شارجہ ٹسٹ پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے اس کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ یہ میچ جیت کر عالمی رینکنگ میں اوپر آجائے۔ اظہر نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ان کی بیٹنگ ٹیم کے کام آئے۔ وہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی بیٹنگ کو سادہ اور آسان رکھیں اور صورتحال کے مطابق بیٹنگ کریں۔ اظہر 44 ٹسٹ میچوں میں 9 سنچریوں اور 20 نصف سنچریوں کی مدد سے 3393 رنز بنائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT