Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی ٹیبل ٹینس چمپین شپس ہندوستان کو 2 گولڈ میڈلس

عالمی ٹیبل ٹینس چمپین شپس ہندوستان کو 2 گولڈ میڈلس

کوالالمپور۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مرد اور خاتون کھلاڑیوں نے ورلڈ ٹیبل ٹینس ٹیم چمپین شپ میں بالترتیب لگزمبرگ اور برازیل کیخلاف مثالی فتح اور 2 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ بنائی ہے۔ ہندوستانی لڑکیوں نے دوسرے ڈیویژن کے فائنل میں لگزمبرگ کو 3-1 سے شکست دی۔ ان کے مرد ہم منصبوں نے ایک سخت مقابلے میں برازیل کو 3-2 سے شکست دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلے اور دوسرے مرحلے میں کسی شکست کے بغیر لگاتار 8 کامیابیاں حاصل کی۔ دوسری طرف ہندوستانی مرد کھلاڑیوں نے اپنے واحد گروپ میچ میں نائجیریا کے خلاف شکست کے بعد یہ مثالی کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کو
دورۂ ہند سے روک دیا گیا
لاہور۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی قومی ویمنس کرکٹ ٹیم کو ہندوستان جانے سے روک دیا گیا ہے۔ٹیم کی جانب سے سکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کرائے جانے تک روکا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان نے اپنی ویمنس ٹیم کوہندوستان جانے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کی۔

TOPPOPULARRECENT