Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / عالمی کانفرنس میں شرکت کی پچوری کو عدالتی اجازت

عالمی کانفرنس میں شرکت کی پچوری کو عدالتی اجازت

نئی دہلی۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹی ای آر آئی کے ڈائریکٹر جنرل آر کے پچوری جنہیں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے، دہلی کی ایک عدالت نے انہیں آج دورۂ چین و جاپان کی اجازت دے دی تاکہ ماحولیات کے مسائل پر عالمی کانفرنس میں 21 اگست تا یکم ستمبر شرکت کرسکیں۔ پچوری کے وکیل صفائی اشیش ڈکشٹ نے سفر کی اجازت کی درخواست پیش کی تھی۔

میگھالیہ کے اسکولس دو دن کیلئے بند
شیلانگ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  حکومت میگھالیہ نے آج مغربی گارو ہلز ضلع کے تمام اسکولس کو آئندہ 48 گھنٹے بند رکھنے کی ہدایت دی ہے تاکہ زبردست بارش سے آنے والے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے اسکولی طلبہ کی حفاظت ہوسکے۔ یہ احکام ایک 9 سالہ اسکولی طالبہ کی سیلاب زدہ دریائے گنوئی میں کل شام اسبرا کے علاقہ میں بہہ جانے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔لاپتہ لڑکی کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT