Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عالمی کپ جیتنے سے خاتون کرکٹ میں آئے گا انقلاب:متالی

عالمی کپ جیتنے سے خاتون کرکٹ میں آئے گا انقلاب:متالی

ممبئی۔11جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج کا خیال ہے کہ انگلینڈ میں عالمی کپ جیتنے سے ہندستان میں خواتین کرکٹ میں ایک نیا انقلاب آ ئے گا ۔متالی نے کہاکہ ہم عالمی کپ جیتنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ہندستانی خواتین کرکٹ میں ایک نیاانقلاب آئے گا اور نوجوان لڑکیاں اس کھیل میں آگے آنے کیلئے حوصلہ افزاہوں گی۔ خواتین ورلڈ کپ کے 11 ویں ایڈیشن کا انعقاد 24 جون سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے جس کا فائنل 23 جولائی کو لارڈس میں ہوگا۔متالی جب 23 سال کی عمر میں 2005 میں ہوئے ورلڈ کپ میں ہندستان کی کپتان بنی تھیں تو انہوں نے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا جو اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے ۔12 سال اور تین عالمی کپ 2005، 2009 اور 2013کے بعد متالی پھر ہندستانی ٹیم کی کپتان ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈ قائم کئے۔

TOPPOPULARRECENT