Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی یوم خواتین ، بشیر باغ پر دھرنا مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش

عالمی یوم خواتین ، بشیر باغ پر دھرنا مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عالمی یوم خواتین کے موقع پر آل انڈیا مہیلا سمسکرتی سنگم ( اے آئی ایم ایس ایس ) کے زیر اہتمام بشیر باغ چوراہے پر دھرنے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ محترمہ ہیمالتا صدر ضلع حیدرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چند خواتین عالمی یوم خواتین کو خوشی کا دن سمجھتی ہیں ۔ اچھے پکوان کرتی ہیں اور دعوتیں ہوتی ہیں نیز بتکماں کھیل کر خوشی کا اظہار کرتی ہیں ۔ یہ غلط ہے سماج میں تبدیلی لانی چاہئے ۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر عورت پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے کیوں کہ آج کل عورت پر مظالم ڈھائے جاریہ ہیں اسے ستایا جارہا ہے اس کی عزت کو تارتار کیا جارہا ہے ۔ آندھرا پردیش کے منسٹر کے فرزند کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے مرتکب افراد کو حکومت کی جانب سے سخت سے سخت سزا دینی چاہئے ۔ کے بھرت آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کے صدر نے برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت الیکشن سے قبل کالا دھن باہر لانے ، گرانی پر قابو پانے ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کا وعدہ کر کے اقتدار حاصل کرچکی ہے لیکن اسے عملی جامہ نہیں پہنا رہی ہے اور بی جے پی کے خلاف تنقید کرنے والوں کو وطن کا غدار کہا جارہا ہے یونیورسٹی آف حیدرآباد ریسرچ اسکالر روہت اور جواہر لعل یونیورسٹی کے طالب علم پر بھی غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ دیش میں عورتوں پر ظلم کیا جارہا ہے اور مرکزی حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے اس موقع پر AIMSS کی ضلع سکریٹری شریمتی جیوتی کے علاوہ دیگر اراکین اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT