Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عالمی یوم خواتین کا انعقاد

عالمی یوم خواتین کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آلویز پروگریسیوں اردو ٹیچرس اسوسی ایشن محبوب نگر کے زیراہتمام رامیا باؤلی اسکول محبوب نگر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر پروگرام منعقد کیا گیا ۔ صدارت خواجہ قطب الدین صدر اپوٹا نے کی ۔ معتمد عمومی عبدالجبار ‘ ہرش وردھن ریڈی ریاستی صدر پی آ ر ٹی یو شریک رہے ۔ اس موقع پر وجئے لکشمی بائی نے مخاطبکرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں لڑکیوں کی دلچسپی خوش آئند بات ہے ۔ اس سلسلہ کو ہمیشہ جاری رکھا جائے ۔ کیونکہ خواتین کو سماج میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے اقلیتی طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کے حصول پر توجہ دیتے ہوئے پسماندگی کو دور کرسکتی ہیں ۔ اس موقع پر کوثر شہناز ‘ صالحہ بیگم ‘ نفیس بیگم ‘ نسرین بیگم ‘ ‘ نفیس سلطانہ ‘ کوثر صدیقہ ‘ نصیر الدین ‘ ایوب انصاری ‘ محی الدین عبدالواسع ‘ اعجاز علی اور دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ’’ خواتین میں تعلیم کا رجحان‘‘ پر تحریری و ڈرائنگ کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو ڈی ای او کے ہاتھوں انعامات عطا کئے گئے ۔ محمد رفیق نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT