Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی یوم خواتین کی آج تقریب کے سی آر کے ہاتھوں ایوارڈز کی پیشکشی

عالمی یوم خواتین کی آج تقریب کے سی آر کے ہاتھوں ایوارڈز کی پیشکشی

حیدرآباد۔7مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاستی سطح پر عالمی یوم خواتین تقاریب کا 8مارچ کی شام تلگو للیتا کلاتھورنم واقع باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پدما دیویندر ریڈی تقریب کی صدارت کریں گی ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ ریاستی وزیر بہبود خواتین و اطفال ٹی ناگیشور راؤ کے علاوہ ارکان پارلیمان و ارکان اسمبلی و کونسل اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کرنے والی خواتین میں چیف منسٹر کے ہاتھوں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے ہاتھوں عطا کئے جانے والے ایوارڈز ایک لاکھ روپئے اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوں گے ۔ ایوارڈ پانے والی ممتاز خاتون شخصیتوں میں ڈاکٹر رما ملکوئے ‘ کے منکو بائی ‘ بی۔ تھریسا ‘ موگلما ‘ سی ایچ کملما ‘ کے لاونیا  ‘ ایم سریتا ریڈی ‘ کیپٹن دیپتی ‘ ڈاکٹر پھنی سری ساگی ‘ تارا بائی ‘ ڈاکٹر مورچلا ‘ سورابھی وائی دیوی ‘ شیاملا ‘ سندھیا ‘ نکہت زرین‘ اے وجیا ‘ اکھیلیشوری ‘ اے سریتا ‘ نیناوتی دیوی و دیگر شامل ہیں ۔ اس تقریب میں تلنگانہ ایمبسیڈر و ممتاز کھلاڑی ثانیہ مرزا خاتون ارکان پارلیمان و اسمبلی اور کونسل ‘خاتون کھلاڑی سائنا نہوال ‘ جوالہ گٹہ ‘ پی وی سندھو ‘ صدور نشین ضلع پریشد ‘ خاتون ایم پی ٹی سیز و زیڈ پی ٹیز وغیرہ کثیرتعداد میں شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT